ابنا: امریکہ نے ایران کی طرف سے پکڑے گئے امریکی جاسوس طیارے RQ170 کے بارے میں متضاد خبریں شائع کرنے کے بعد اب ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کے جاسوس طیارے کو واپس کردے۔
امریکی صدر باراک اوبامہ نے دس دن کے بعد پیر کو واشنگٹن میں امریکی جاسوس طیارے کے ایران کے توسط پکڑے جانے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ خفیہ انٹیلیجنس معاملات پر تبصرہ تو نہیں کر سکتے لیکن تصدیق کر رہے ہیں کہ ’ہم نے اس ڈرون طیارےکی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ ایرانی کیا جواب دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپاہ پاسداران نے گزشتہ ہفتے امریکی جاسوس طیارے آر کیو 170 کو الیکٹرانگ جنگ کے بعد صحرائے طبس میں اتار لیا تھا اور اس کی تصاویر ٹی وی پر نشر کی تھیں۔ سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ ڈرون طیارہ افغانستان کی جانب سے ایرانی علاقے میں داخل ہوا تھا اور ایران حدود میں ڈھائی سو کلومیٹر اندر آ چکا تھا جب اسے سائبر حملہ کر کے نیچے اتارا گیا۔
ادھر امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے تسلیم کیا ہے کہ ایرانیوں کی جانب سے ڈرون کی واپسی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہی ہیں۔ یہ امریکہ کا پیشرفتہ ڈرون طیارہ ہے جو راڈار پر نظر نہیں آتا۔..............
/169